اہم خبریں

بغداد میں مشتعل افراد کا سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ ،کمپاؤنڈ جلادیا

بغداد (نیوزڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشتعل افراد کا سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ،عراقی مذہبی رہنماء کی تصویر بلند کردی ،سفارتخانے کا کمپاؤنڈ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ کیا اور مظاہرین کو جھنڈے اور عراقی مذہبی جماعت کے جھنڈا بلند کرتے دیکھا گی۔ دوسری طرف عراقی وزارت خارجہ نے سویڈش سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ،سکیورٹی حکام کو ہدایت کی حملہ کی فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیدیا اور حملے میں ملوث افراد کو فوری سزا دیندے کا حکم دیا ہے ۔ اس کے بعد سویڈش وزارت خارجہ نے کہا کہ عراقی حکام کی ذمہ داری ہے وہ سفارتی مشن اور عملے کی حفاظت کریں جبکہ کہ مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم آج قرآن پاک جلانے کیخلاف متحرک ہیں یہ محبت اور ایمان کا معاملہ ہےہمارا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت اس قسم کے اقدام کو دوبارہ ہونے سے روکے ۔

متعلقہ خبریں