بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی نیوز آؤٹ لیٹ ایشیا ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ چینی وبائی امراض کے ماہر زینگ گوانگ کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں نے اطلاع دی ہے ان کے 50 فیصد لوگ کورونا میں مبتلا ہیں،جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین کی 40 فیصد آبادی اس کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تک چین کی تقریباً 40 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوچکی تھی۔۔زینگ گوانگ جو چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے سابق چیف سائنسدان اور ڈاکٹریٹ سپروائزر ہیں، نے کہا کہ چین میں وائرس کی منتقلی کی رفتار توقع سے زیادہ تیز تھی۔
