اہم خبریں

آئی ایم ایف نے ایک اور بڑے خدشہ کا اظہار کر دیا

نیو یارک (اے بی این نیوز     )روس کے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر عالمی اداروں نے تشویش ظاہر کی ہے۔ روسی فیصلے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی سطح پر غذا کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس کے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے سے عالمی غذائی تحفظ کو شدید نقصان ہوگا۔ یوکرین سے اناج کی فراہمی میں تعطل سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف کے مطابق یوکرین سے اناج فراہمی رُکنے سے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ممالک متاثر ہوں گے۔ ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس نے ایک روز پہلے یوکرین سے اناج درآمدات کے معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں