اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ، جاں بحق ہو نے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل جمعرات سے شروع

ایتھنز ( اے بی این نیوز     )یونان کشتی حادثہ تازہ پیش رفت ہو ئی ہت جس کے تحت گذشتہ ماہ یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔کشتی حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل 25 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے 15 پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میتوں کو لانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔حکومت لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے پاکستان پہنچنے کے بعد میتوں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یونان سے پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان لانے کے تمام اخراجات حکومتِ پاکستان برداشت کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں