برلن (نیوزڈیسک)جرمنی نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا وائرس کے ضوابط کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر صحت نے کہاکہ چین سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا ہوگا۔جرمن حکام کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹس پر رینڈم کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور ویسٹ واٹر چیکنگ بھی کی جائےگی۔