سیول(اے بی این نیوز)جنوبی کوریا میں سیلاب میں ڈوبی سرنگ سے 13 افراد کی لاشیں برآمد۔ عالمیمیڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی کوریا سیلاب میں ڈوب گیا ، متعدد علاقے زیرآب آگئے ۔ وسطی کوریا کے شہر چینگ یو میں سیلابی پانی سے بھری ایک سرنگ سے بھری 13 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ دریا کا بند ٹوٹ کر سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 685 میل لمبی سرنگ میں پانی بھر گیا۔ سرنگ میں 15 سے زائد گاڑیاں اور مسافروں سے بھری بس موجود تھی۔ریسکیو اہلکار اب تک سرنگ سے 13 لاشیں نکال چکے جبکہ مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جنوبی کوریا میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث چند روز میں 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
