اہم خبریں

کینڈا میں خالصتان ریفرنڈم ، مودی کو زبردست شکست، مالٹن آنٹاریو میں ووٹنگ

مالٹن آنٹاریو (اے بی این نیوز    )سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینڈا میں خالصتان ریفرنڈم کا دوسرے مرحلے کیلئے مالٹن آنٹاریو میں ووٹنگ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر اہتمام صبح نو بجے دعا کے بعد ووٹنگ کا آغاز ہوا،ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل آٹھ بجے ہی ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوگئے ووٹ ڈالنےُکیلئے آئے افراد کا جوش دیدنی، خواتین اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد بھی شامل، شرکا کی خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی گئی،ووٹنگ کیلئے مقرر سینیٹر کو مہندر سنگھ خالصہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہےکینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد یہ ریفرنڈم کیلئے ہونے والی پہلی ووٹنگ ہےہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں خالصتان چیپٹر کے چیف کوارڈینٹر تھےمالٹن آنٹاریو میں بھی خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم پر بھارت کو تکلیف ہے،مقامی سطح پر انتہا پسند ہندوں اور سکھوں میں زبردست کشیدگی پائی جاتی ہے،بھارت کی مالٹن آنٹاریو میں بھی ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام ہو گئیںمقامی حکوت کے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار پر بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پرا،
اس سے قبل بھارت کینیڈا میں ریفرنڈم کے انعقاد پر کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کر چکا ہےسکھ رہنماؤںنے الزام عائد کیا کہ خالصتان کے قیام سے خوفزدہ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو راستے سے ہٹانےُ کیلئے اپنی ایجنسیوں کا استعمال کیا، برمنگھم میں بھی ایک سکھ رہنما کی پراسرار موت کے پیچھے بھی بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

متعلقہ خبریں