نئی دہلی(اے بی این نیوز )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مون سون بارشوں اور دریائے جمنا بپھرنے کی وجہ سے جہاں شہر میں سیلابی صورت حال ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں اور جمنا میں پانی بھرنے کی وجہ سے نئی دہلی کے بیشتر رہائشی علاقے، سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے عارضی ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں شہریوں کو ریسکیو کرکے پناہ دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال مزید خراب ہوتے ہوئے اب پرانی دہلی جمنا بازار میں قائم کیا گیا ریلیف کیمپ بھی پانی میں ڈوب گیا، حکومت کی جانب سے 27 ہزار لوگوں کیلئے 2 ہزار سات سو ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو پینے کے پانی اور کھانے کی کمی کا سامنا بھی ہے۔