اہم خبریں

ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح میں نمبر ایک ہیں: ایرانی صدر ابرھیم رئیسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی پاکستانی سپہ سالار جنرل عاصم منیر سےملاقات ہو ئی جس میں ایرانی صدر ابرھیم رئیسی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح میں نمبر ایک ہیں،
سرحدوں کو دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا،ہر طرح کے تعاون کو فروغ دیا جائے گا،ایرانی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس رہلیز کے مطابق ایرانی صدر ابرھیم رئیسی نے مزید کہا کہ معیشت، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعان بڑھایا جائے گا،عالمی سطح پر معاشیات تعاون خطے میں سماجی و اقتصادیات اور پائیدار ترقی کو بہتر کرنے میں مدد کرے ۔

متعلقہ خبریں