اہم خبریں

چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ جاپان میں ہونگی، چینی وزارت دفاع

بیجنگ (اے بی این نیوز    )چین اور روس کی مشترکا فوجی مشقیں بحیرہ جاپان میں ہوں گی۔اس حوالے سے بیجنگ سے چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی مشترکہ بحری و فضائی مشقیں بحیرہ جاپان میں کی جائیں گی۔چینی وزارت دفاع کے مطابق گائیڈڈ میزائل اور ڈسٹرائر سمیت چین کے 5 لڑاکا بحری جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے جبکہ روس کے دو بحری جنگی جہاز اور فضائی افواج مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد اسٹریٹجک بحری راستوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں