کابل ( اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف کے دہشتگردوں کی جانب سے سرحد پار انتہاپسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت نے دوحہ معاہدے پر پاکستان سے نہیں بلکہ امریکا کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ دوحہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پاکستان ایک برادر اور مسلم ملک ہے۔