اہم خبریں

سوڈان میں فوج و پیراملٹری فورسز کی جھڑپیں چوتھے ماہ میں داخل

خرطوم،جدہ (نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں چوتھے ماہ میں داخل ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے نمائندے جنگ بندی بات چیت کےلیے ایک بار پھر جدہ پہنچ گئے ہیں، سوڈان کی پیراملٹری فورسز نے جدہ میں جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونے کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی میں اس سے پہلے بھی سوڈان جنگ بندی مذاکرات ہوئے ہیں۔سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز جھڑپیں 15 اپریل سے جاری ہیں جن میں اب تک 3 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں