لندن(نیوزڈیسک)شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شہزادہ ولیم پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بھائی ولیم سے ان کے تعلقات میگھن مارکل سے شادی کے بعد خراب ہوئے جب ولیم نے میگھن کے بارے میں سخت الفاظ کہے،بات اتنی بڑھ گئی کہ ولیم نے ان کا کالر پکڑا اور اٹھا کر زمین پر گرادیا جس سے ہیری کی کمر میں چوٹ لگی لیکن اس بات کا زیادہ تذکرہ نہیں کیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس میں انہوں نے شہزادہ ولیم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ انہیں شہزادہ ولیم نے غصے میں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا، یہ واقعہ 2019ء میں لندن میں پیش آیا۔پرنس ہیری نے اپنی سوانح عمری میں تفصیلات لکھتے ہوئے بتایا کہ اپنے بھائی ولیم سے ان کے تعلقات میگھن مارکل سے شادی کے بعد خراب ہوئے جب ولیم نے میگھن کے بارے میں سخت الفاظ کہے۔بات اتنی بڑھ گئی کہ ولیم نے ان کا کالر پکڑا اور اٹھا کر زمین پر گرادیا جس سے ہیری کی کمر میں چوٹ لگی لیکن اس بات کا زیادہ تذکرہ نہیں کیا گیا۔ہیری نے الزام لگایا کہ ولیم نے مجھ پر اُس وقت حملہ کیا جب میں نے اسے پانی کی پیشکش کی اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔