اہم خبریں

بچے کی قاتل اور 24 بچوں کو زہردینے والی چینی ٹیچر کو بالآخر پھانسی دیدی

بیجنگ (اے بی این نیوز) چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کوموت کی گھاٹ اتارنے اور 24 بچوں کو زخمی کرنیوالی کنڈر گارٹن کی خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی۔چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ 39 سالہ وانگ یون نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کی عدالتکے فیصلے کیخلاف اپیل کی تھی لیکن اسے اس اپیل کاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عدلیہ نے وانگ کی شناخت کی تصدیق کی اور اسےپھانسی گاٹ لے جاکر پھندے پر چڑھادیا۔یاد رہے کہ مارچ 2019 میں وانگ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ کی ایک مقدار خریدی تھی ،عدالتی فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگلی صبح وانگ نے بچوں کے کھانے میں سوڈیم نائٹریٹ ڈالا تھا۔جنوری 2020 میں ایک بچہ زہر کے نتیجے میں انتقال کرگیا تھا جبکہ 24 بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال داخل کئے گئے تھے۔وانگ کا کیس بچوں کی نرسری میں قتل اور تشدد کے کئی ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک ہے۔ ایسے کیسز کا چین گزشتہ کچھ سالوں میں مشاہدہ کرتا آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں