لندن(نیوزڈیسک) اب برطانیہ میں بھی ینگ ڈاکٹر سڑکوں پر نکل آئے،5روز کیلئے کام بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ،کام بند کرنے کا عندیہ دیدیا، یہ جونیئر ڈاکٹروں کی چوتھی ہڑتال ہے جس میں انہوں نے 5 روز کیلئے کام بند کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،لیکن تا وقت حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی داد رسی نہ کی جاسکی۔
