اہم خبریں

بھارت نے فرانسیسی آبدوزوں اور طیاروں پر نظریں جما لیں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مزید آبدوزوں اور جیٹ طیاروں کی خریداری پر نظریں جما لیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی اور پیرس میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے تین مزید اسکارپین آبدوزیں خریدنے کی توقع ہے جو دوبارہ ایم ڈی ایل اور نیول گروپ بنائیں گے تاہم سودوں کی قیمت پر اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔ذرائع نے سودے کی متوقع قیمت بتائے بغیر کہا کہ بھارت 26 رافیل جیٹ طیارے خریدنے پر بھی رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں