اہم خبریں

بھارت کی فرانس سے اربوں ڈالر زکی دفاعی ڈیل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت پر جنگی جنون سوار ، فرانس سے اربوں ڈالر زکی دفاعی ڈیل کر ڈالی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارت فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے اور 3 اسکورپئین آبدوزوں خرید ے گا، اس حوالے سے بھارتی دفاعی کونسل نے منظور دیدی ہے ، بھارتی وزیراعظم نرنیدرا مودی ،فرانسیسی صدر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ واضح رہے کہ انڈین بحریہ کیلئے 26 رفال ایم طیاروں اور تین سکورپین آبدوزوں کی اربوں ڈالر کی خریداری کیلئے کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی ،مزید رفال طیاروں کی خریداری چین کی بڑھتی بحری قوت کے چیلنج کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ، اس سے قبل بھارت نے فرانس 36 رفال جنگی طیارے خریدے تھے۔

متعلقہ خبریں