واشنگٹن(نیوزڈیسک)کم سن بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں 8 سالہ بچے نے پولیس گاڑی چورا لی ،سڑکوں پر خوب دوڑائی ، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بچے نے اسلحہ دکھا کر گاڑی چوری کی،پولیس نے گاڑی برآمد کر کے بچے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بچے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ پولیس نے بچے کیخلاف ڈکیتی، فرار ہونے کی کوشش اور اسلحہ رکھنے سے منع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
