نئ دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں حکومت نے آن لائن گیمنگ کمپنیوں کی کمائی پر 28 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ جس سے 1.5 بلین ڈالر کی اس صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اکثر بھارت کی مشہور شخصایت گیمنگ ایپس کے تشہیر کرتی نظر آیی ہیں، لیکن گیمرز میں ممکنہ نشے اور مالی نقصانات پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔یہ شعبہ 28 فیصد سے 30 فیصد کی سالانہ کمپاؤنڈ شرح سے ترقی کر رہا ہے اور اس نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی راغب کیا ہے۔امریکا کی سرمایہ کاری فرم ٹائیگر گلوبل نے بھارتی گیمنگ اسٹارٹ اپ ”ڈریم 11“ کی حمایت کی ہے، جو بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی مرکزی اسپانسر ہے۔ریاستی وزرائے خزانہ پر مشتمل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کونسل کی سربراہ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامننے کہا کہ آن لائن گیمنگ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ وسیع بحث کے بعد کیا گیا ہے۔گیمنگ ایپ انڈیا پلے کے چیف آپریٹنگ آفیسر آدتیہ شاہ کا کہنا تھا کہ28 فیصد ٹیکس کی شرح کا نفاذ گیمنگ انڈسٹری کے لیے اہم چیلنجز لائے گا۔ یہ زیادہ ٹیکس کا بوجھ کمپنیوں کے کیش فلو کو متاثر کرے گا۔















