اہم خبریں

سعودی عرب میں پہلی بار رنگا رنگ مکئی کی کاشت نے عربیوں کو حیران کردیا

جازان(نیوز ڈیسک)پاکستان میں رنگا رنگ مکئی کی کاشت تو پاکستانیوں کیلئے حیران کن نہیں کیونکہ مکئی پاکستانیوں کی وارثت کا حصہ ہے لیکن اگر سعودی عرب میں مکئی کی کاشت ہو تو عرب دنیا کیلئے حیران کن ہوگی ۔۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان ریجن کے شمالی دروازے پر واقع الشقیق سنٹر میں ایک شہری مختلف رنگوں میں رنگین مکئی کے دانے تیار کرنے میں کامیاب ہو گیاجس سے اس کی کاشت کی گئی مکئی کے کھیت کو ایک جمالیاتی شکل بھی مل گئی ہے۔

خطے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جب بہت سے لوگ رنگین مکئی کے معیار اور خطے میں اس کی کامیابی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عرب خبررساں ادارے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شہری عبدالکریم ہیجان نے کہا میں زراعت کا پرستار ہوں۔ میں نے گزشتہ عرصہ جازان اور الاحساء کے علاقوں کے درمیان بہت سفر کیا۔ الاحساء کے ساتھیوں سے میں نے رنگین مکئی کی کاشت کے بارے میں ان کے تجربے کے بارے میں سیکھا، مطالعہ اور تجربات کے بعد انہوں نے اس کے بیجوں پر تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ اسے دیکھ کر میں نے ان سے نمونہ لیا اور اسے پچھلے سال شقیق مرکز میں لگایا اور اس سال اسے کے متاثر کن نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رنگین مکئی اگانے کا آئیڈیا کسی بھی زرعی کھیت میں ایک اضافہ ہے جس میں اسے لگایا جائے گا۔ میں فی الحال اس تجربے کو بڑے علاقوں پر آزمانے کیلئے کام کر رہا ہوں تاکہ اس کے نتائج بڑے ہوں اور بہت اچھے ہوں۔ اس طرح میں اپنے فارم سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا جازان کا علاقہ اس حوالے سے بہتر ہے اس کے پانی میں کھارا پن زیادہ نہیں۔ یہاں کا پانی خاص طور پر موسم بہار میں سبزیاں اگانے میں معاون ہے۔

عبدالکریم نے بتایا کہ رنگین مکئی اگانے میں کامیابی ان کے لیے ایک چیلنج تھی، اب میں سرخ، بنفشی، سفید کے ساتھ گلابی اور عام پیلے سمیت کئی رنگ پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکئی کی کاشت کا موسم بہار کے دورانیے میں ہوتا ہے جو نومبر کے شروع سے فروری کے آخر تک 4 ماہ جاری رہتا ہے۔ اس دوران مکئی کی کاشت کامیاب ہوتی ہے۔ اس رنگین مکئی کا ذائقہ عام مکئی سے قدرے میٹھا ہے۔

متعلقہ خبریں