اہم خبریں

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش سے نمٹنے کیلئے چارہزار مرد وزن معمور

جدہ(نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس ترین مساجد کی صدارت عامہ نے مسجد نبوی اور مسجد حرام میں ممکنہ بارش کی تیاری کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دونوں مساجد میں آنے والے نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں عمرہ کے مناسک اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران مشکلات سے بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
صدرت عامہ نے کہا کہ بارش کے بعد مطاف، نماز گاہوں اور داخلی اور خارجی راستوں کو تیار کیا گیا ہے۔ بارش کے اثرات کو دور کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں۔ مسجد حرام میں زائرین کو بارش کے دوران بھی مناسک عمرہ ادا کرنے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے پانی کو خشک کرنے، فرش کو دھونے اور خشک کرنے کیلئے آلات اور افراد کی دستیابی یقینی بنا دی گئی ہے۔
جنرل پریذیڈنسی جس کی نمائندگی ایجنسی فار سروسز اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ کرتی ہے، نے مسجد حرام میں 200 سے زیادہ سپروائزرز اور مبصرین، 4,000 مرد اور خواتین کارکنان، اور 500 سے زیادہ آلات کو بارش کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں