نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر غازی آباد میں ٹریفک حادثہ،سکول بس کا گاڑی سے تصادم ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل پیش آنے والے حادثے میں گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا،حادثے کے وقت بس میں کوئی بچہ نہیں تھا لیکن گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ، سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ بس ڈرائیور گرفتار ،بس ڈرائور غلط سائیڈ پر بس چلا رہا تھا ۔















