اہم خبریں

مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ ، پالتو کتوں کے ساتھ کیک کاٹا،ویڈیو وائرل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ ،اپنے پالتو کتوں کے ساتھ کیک کاٹا،ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اپنی سالگرہ کا کیک اپنے پالتوکتوں کیساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی 42 ویں سالگرہ کے حوالے سے کرکٹ برادری نے ان کی سالگرہ پر خوب مبارکباد دی، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نے اپنی سالگرہ کے کیک پر ایک ہی موم بتی جلائی پھر خود ہی پھونک مار کر اس کو بجھایا، کیک کاٹا ، خو بھی کھایا ا ور اپنے 4 پالتو کتوں کو بھی دیا۔ لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے دھونی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ہیلی کپٹر شاٹ کی طرح تم بھی ہمیشہ اونچے اڑتے رہو، جنم دن مبارک ایم ایس ۔

متعلقہ خبریں