ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزارتِ ثقافت کو سنیما گھروں میں’’حب الوطنی‘‘ پر مبنی فلموں کی نمائش کا حکم دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے حکم کے بعد روسی سنیما گھروں میں یوکرین کے خلاف جنگ کے بارے میں فلمیں جسے روسی حکّام ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کہتے ہیں، روس کی نیو نازی(Neo-Nazi ) اور ’’نیو فاشسٹ نظریات (Neo-fascist ideologies)‘ کے پھیلاؤ کے خلاف جدوجہد اور دیگر ’محب الوطنی‘ کے موضوعات پر فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ وزارتِ ثقافت کے علاوہ پیوٹن کی طرف سے نومبر میں فوجیوں کی ماؤں سے ملاقات کے بعد روسی وزارت دفاع کو بھی یہ حکم دیا گیا کہ وہ دستاویزی فلمسازوں کی روسی فوجیوں کے بارے میں نئی فلمیں بنانے میں مدد کرے۔ان بہادر روسی فوجیوں کی کہانیوں پر مبنی دستاویزی فلمیں بنائی جائیں جنہوں نے یوکرین کے خلاف جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔