اہم خبریں

آسام غیر ملک نہیں کہ جانے کیلئے بھارتیوں کو اجازت لینا پڑے، اسدالدین اویسی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ سے متعلق فیصلے پر ریاست آسام کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ آسام کوئی غیر ملک نہیں ہے کہ جہاں بھارتیوں کو آپ سے اجازت لینا پڑے۔ آر ایس ایس کے زیر انتظام اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے متعلق کیا کرنا چاہیے؟ اگر دیگر ریاستیں بھی آسام کی طرح شہریوں پر شرائط عائد کر دیں تو پھر کیا ہوگا؟بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے کسی بھی حصے میں ملازمت اختیار کرنا اور منتقل ہو کر آباد ہونا بنیادی حق ہے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیر انتظام اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے متعلق کیا کرنا چاہیے؟ اگر دیگر ریاستیں بھی آسام کی طرح شہریوں پر شرائط عائد کر دیں تو پھر کیا ہوگا؟

متعلقہ خبریں