اہم خبریں

روسی حملوں میں 130سے زائد غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونتسک میں یوکرینی فوج میں شامل غیر ملکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے میں130سے زائد یوکرین کے آلہ کار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔ یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج یوکرین کے 2800 سے زائد ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکوف نے اعلان کیا کہ خارکیف میں یوکرینی فوج کے خلاف روسی فوج کی کارروائی میں 40سے زائد فوجی اہلکارہلاک، اور3 بکتر بند گاڑیاں اور فوجی ٹرک تباہ ہوئے ۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج یوکرین کے 2800 سے زائد ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔ کونا شنکوف نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے 355جنگی طیارے، 199 ہیلی کاپٹر، 2807ڈرون طیارے،399دفاعی سسٹم، 7382 ٹینک، سیکڑوں فوجی و جنگی ، بکتر بند گاڑیاں، 966 راکٹ لانچر، 3768توپ اور مارٹر ہتھیار اور 7900 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں