اہم خبریں

موزمبیق اور سوئٹرزلینڈ پہلی بار اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن بن گئے

جنیوا(نیوزڈیسک)افریقی ملک موزمبیق اور یورپی ملک سوئٹرزلینڈ پہلی بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے رکن بن گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک موزمبیق اور یورپی ملک سوئٹرزلینڈ پہلی بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے رکن بن گئے۔دونوں ممالک کے نمائندوں نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شامل ہوگئے ہیں۔پانچوں ممالک کے سفیروں نے سیکیورٹی کونسل کے دیگر ارکان کی طرح اپنے ملکوں کے جھنڈے چیمبرز کے باہر نصب کر دیے ہیں، یہ روایت 2018 میں قازقستان نے شروع کی تھی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ مالٹا سیکیورٹی کونسل کا رکن بنا ہے، ایکواڈور چوتھی بار جبکہ جاپان بارہویں مرتبہ شامل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں