اسلام آباد (نیوزڈیسک) مشہور ای کامرس ویب سائٹ علی بابا کے بانی جیک ما پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ جیک ما دراصل ایک نجی دورے پر لاہور آئے ہیں، ان کے ہمراہ 7 افراد پر مشتمل ٹیم ہے جن میں 5 چینی، 1 امریکی اور 1 ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جیک ما کے دورہ پاکستان اور اُن کی مصرفیات کے حوالے سے چینی سفارت خانہ بھی بے خبر ہے۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ روز اپنا کٹھمنڈو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں ۔