جاپان کا چین سے آنے والوں کیلئے پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان نے 8 جنوری سے چین سے آنے والوں کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ چین سے آنے والوں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ چین سے براہ راست آنے والوں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے۔امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کر چکے ہیں۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel