اہم خبریں

یوکرین کے 2 جنرل، 50 افسران کو مار دیا، روس کا دعویٰ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں میزائل حملوں کے دوران دو یوکرینی جنرل اور پچاس افسران کو ہلاک کیا گیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے گذشتہ روز کراماتوسک کے علاقے میں کیے گیے تھے۔جس میں یوکرین کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔روس کے اس فوجی حملے میں ہلاک شہریوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔تاہم روس کی بڑی کارروائی پر یوکرینی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں