اہم خبریں

امریکی ایئرپورٹ پر اترتے ہی طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی ،مسافر محفوظ رہے

واشنگٹن (اے بی این نیوز)آرکنساس سٹیٹ ایئر پورٹ پر مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ: آرکنساس سٹیٹ ایئرپورٹ پر امریکی ایگل کا مسافر طیارہ رن وے پر اترنے کے بعد آسمانی بجلی کا شکار ہوگیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔طوفان کی وجہ سے رن وے پر طویل انتظار کے بعد طیارہ گیٹ کی طرف بڑھا۔ اس دوران اس پر آسمانی بجلی گری۔ تاہم مسافر معمول کے مطابق نیچے اتر گئے۔ اس کے بعد تکنیکی ماہرین نے طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کا جائزہ لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں