اہم خبریں

حج کے رکن اعظم کے موقع پر اماراتی خلاباز نے خلا سے مکہ مکرمہ کی تصویر شیئر کر دی

مکہ مکرمہ (  اے بی این نیوز  )میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا گیا اور حجاج کرام نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی خلا سے کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔مناسک حج کے دوران دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں