اہم خبریں

ایران کا امریکہ سے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی کمانڈر پاسداران انقلاب قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ سے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ ہر حال چکائیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم شہیدقاسم سلیمانی کے خون کو بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گے اوران کے خون کا بدلہ یقینی طورپرلیا جائے گا۔
ایرانی حکام اب ان کی برسی کے علاوہ بھی موقع بہ موقع امریکا سے ان کا انتقام لینے کے بلند بانگ بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔
نومبرمیں، سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے بھی کہاتھا کہ’’ایران سلیمانی کے قتل کو’’کبھی نہیں بھولے گا‘‘اوروہ ان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ہم سلیمانی کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ہم نے (سلیمانی کا بدلہ لینے) کے بارے میں جوکچھ کہا ہے،ہم اس پرقائم ہیں۔ خامنہ ای نے کہا کہ یہ کام اپنے وقت میں، اپنی جگہ پر،ان شاءاللہ کیا جائے گا۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملے کا حکم اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔مقتول کمانڈرایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے سربراہ تھے۔

متعلقہ خبریں