اہم خبریں

حج،ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈز مختص

مکہ مکرمہ ( اے بی این نیوز    )دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین 26 جون سے حج کے مناسک ادا کریں گے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈز مختص کیے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے مختص کیے گئے بیڈز میں سے 166 مقدس مقامات اور 51 مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ایک ہزار سے زیادہ مسٹ فینز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ پانی کے پھوار پھینکنے والے یہ پنکھے گرمی کی شدت کم کرنے میں کار آمد ثابت ہوں گے۔رواں برس کے حج کے دوران مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔وزارت صحت نے ہیٹ اسٹروک کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے طبی کارکنوں کو کورسز بھی کروائے ہیں اور اس کے علاوہ فیلڈ ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ حجاج کے لیے آگاہی اور تعلیمی پیغامات کو بھی تیز کیا گیا ہے۔ حجاج کرام کو آگاہی دی گئی ہے کہ آپ نے گرمی کی شدت کے دوران کیا طریقہ اختیار کرنا ہے۔ حجاج کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ براہِ راست سورج کے سامنے آنے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں