اہم خبریں

نریندر مودی کا دورہ امریکا ، امریکی سینیٹرز بھی ناخوش

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا ، امریکی سینیٹرز بھی ناخوش نکلے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا،صحافیوں کیخلاف ہونے والی ،کارروائیوں پر امریکی صدر بائیڈن کو خط لکھ دیا۔ امریکی سینیٹرز، کانگریس رہنما، انسانی حقوق، مذہبی اور صحافتی آزادی کی تنظیموں کے 75 افراد امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں شامل ہیں۔ خط کے متن کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔کانگریس رکن رشیدہ طلائب نے نریندر مودی کے کانگریس سے خطاب کو شرمناک باب قرار دیتے ہوئے ہاوس کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جبکہ صدر سی پی جے جوڈی گینز برگ نے کہا کہ مُودی سرکار میں صحافیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں انہیں غیرقانونی طور گرفتار کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں