ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کی ہے۔یاد رہے جنین شہر پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، فلسطینی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
