اہم خبریں

دہشتگردی کی علامت،ٹی ٹی پی کمانڈرسربکف جہنم واصل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جھوٹ اوردہشتگردی کی علامت،ٹی ٹی پی کمانڈرسربکف جہنم واصل کردفا گفا۔تفصیلات کے مطابق
دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند کا تعلق جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے تھا اسے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن سمجھا جاتا تھاسوشل میڈیا پر کئی روز سے افواہیں تھیں کہ سربکف کو زہر دیا گیا ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر کی موت کی وجہ دہشتگرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات ہیں۔ واضح رہے کہ سربکف مہمندسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا نیٹ ور بھی چلاتا تھا،پچھلے کچھ روز سے دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سربکف مہمند کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، سربکف
مہمند ایک طویل عرصے سے دہشت گرد کارروائیوں میں مشغول تھا اورسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہا تھا۔سربکف پولیس لائن حملوں بچوں کے اغواء اور علاقوں پر قبضہ کرنے میں مشہور تھا۔

متعلقہ خبریں