واشنگٹن (اے بی این نیوز)بنگلہ دیشی نژاد وکیل نصرت جہاں چوہدری کی بطور جج امریکی سینیٹ میں توثیق کر دی ۔ سینیٹ میں توثیق کے بعد نصرت جہاں امریکہ میں پہلی مسلمخاتون وفاقی جج بن گئیں۔ امریکی سینیٹر چک شومر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’امریکی سینیٹ نے بنگلہ دیشی نژاد امریکی خاتون کی توثیق کردی جو کہ امریکہ کی پہلیمسلم خاتون وفاقی جج ہوں گی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ نصرت جہاں نیو یارک کے مشرقی ضلع میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ہوں گی، وہ امریکن سول لبرٹیز یونین کی لیگل ڈائریکٹر ہیں اور مجھے ان کا نام تجویز کرنے پر فخر ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوری میں نصرت جہاں چوہدری کو نامزد کیا تھا،یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی وکیل زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان امریکی وفاقی جج ہیں، انہیں بھی صدر جوبائیڈن نے مقرر کیا تھا اور 2021 میں نیو جرسی کے ڈسٹرکٹ کے وفاقی جج کے طور پر ان کی توثیق کی تھی۔ 15 مئی کو وہ 49 کے مقابلے میں 50 ووٹ کے کم مارجن کے ساتھ تاحیات مدت کے لیے اس عہدے پر فائز ہوگئیں۔
