مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد کےکمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی۔اس معاملے کی فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجد الاقصیٰ کےدورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجدالاقصیٰ کا دورہ اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔دوسری جانب، اردن نے بھی اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجدالاقصیٰ کےدورے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔