واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیتی ادارے آئی ایم ایف نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ رواں سال عالمی معیشت کا بڑا حصہ مہنگائی کے طوفان سے دوچار ہوگا، نمو میں کمی سے دنیا کی بڑی آبادی کساد بازاری کے منفی اثرات محسوس کرے گی یوکرائن جنگ ، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتیں،اور چین میں کرونا وبا کے دنیا پر اثرات مرتب ہونگے ، معاشی ترقی کے تین طاقوت ور مراکزامریکہ ، یورپ اور چین بھی اقتصادی سست روی کا شکار ہونگے ۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ چین کیلئے مشکل ہونگے معاشی اعتبار سے رواں سال دنیا کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگا، یوکرائن جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے