اہم خبریں

ایک ارب کی ادائیگی کے بعد حکومت کا چین سےنیا قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) حکومت نے چین کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کردیا،ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ذرائع مطابق چائنا ڈیوویلپمنٹ بینک کا ایک ارب ڈالر کا قرض اداکردیا، قرض 29 جون کو واجب الادا تھا تاہم وفاقی حکومت نے 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے اندر قرض دوبارہ حاصل کرنے کیلئےادائیگیکردی۔ایکویٹی مارکیٹ اور کمپنیوں کے ریگولیٹر کے ایک ٰسینئر عہدیدار نےخبردار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم نے منی لانڈرنگ کے خطرات کو بڑھا دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے اعدادوشمار کے قابل عمل ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر ایف بی آر کے نان ٹیکس ریونیو اور ٹیکس وصولی کے ہدف پر جبکہ سود کی ادائیگی کیلیے مختص7.3ٹریلین روپے پر بھی اعتراض تھا۔،وزیر خزانہ نے چینی سفارتکار کو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بحالی کے کم ہوتے امکانات سے بھی آگاہ کیا۔ چینی حکام نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دونوں قرض ریفنڈ کر دیں گے تاہم اسلام آباد چاہتا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر دوبارہ قرض دیا جائے۔

متعلقہ خبریں