اہم خبریں

جاپانی فوجی اڈے پرفائرنگ ،2 فوجی اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپانی فوجی اڈے پر فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ ، 2 اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی ہوگیا،جاپانی آرمی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ واقعہ وسطی جاپان میں فوجی اڈے کی ٹریننگ رینج میں مشقوں کے دوران پیش آیا جب اچانک ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر گن سے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں