پیرس(نیوزڈیسک)بحیرہ عرب میں کثیر القومی مشن نیول ٹاسک فورس کی کارروائی میں فرانسیسی بحریہ نے ایک کشتی سے چار ٹن منشیات ضبط کرلی گئی۔اس منشیات کی مالیت 5 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی بحریہ نے بتایاکہ بحیرہ عرب میں پکڑی گئی کشتی سے نصف ٹن ہیروئن اور ساڑھے 3 ٹن بھنگ ضبط کی گئی ہے۔ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت 5 کروڑ یورو کے لگ بھگ ہے، کشتی میں موجود منشیات کا کچھ حصہ یورپی مارکیٹوں تک لے جایا جا رہا تھا۔
