اہم خبریں

سری لنکاکی آئی ایم ایف سے قرض کی کوششیں جاری، سرکاری بھرتیوں پر پابندی،ٹیکسز میں بھی اضافہ

کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکاکے صدررانیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ ایندھن، خوراک اور کھاد کی سپلائی بحال ہونے کے باوجود بھی ابھی تک بحران کا خاتمہ نہیں ہوا، اخراجات کم کرنے کے سلسلے میں نئی سرکاری بھرتیاں منجمد کردی ہیں جہاں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض حاصل کرنے کی کوششوں میں نئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملکی صدر نے کہا کہ ایندھن، خوراک اور کھاد کی سپلائی بحال ہونے کے باوجود بھی ابھی تک بحران کا خاتمہ نہیں ہوا۔انہوں نے اپنے ملازمین سے کہا کہ ہمارے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے اور اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں