آستانہ (نیوز ڈیسک) قازقستان کے جنگلات میں شدید آتشزدگی، 14 افراد جاں بحق ،آگ سے متاثرہ علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں خشک موسم کی وجہ سے لگی آگ پھیل گئی ،جنگل کا بڑا حصہ لپیٹ آگیا جس کے باعث1 لاکھ 48 ہزار ایکٹر کا رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا،حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی ،ہنگامی حالات سے نہ نمٹنے سکنے پر ناقص کارکردگی دکھانے پر متعلقہ وزیر کو برطرف کردیا گیا۔
Military personnel of the Ministry of Defense are involved in #extinguishing a fire in the Abai region
The hot weather led to the resumption of a forest fire on the territory of the Batpayevsky forestry in the eastern region. pic.twitter.com/WKBPF0XAum
— Ministry of Defence of the Republic of Kazakhstan (@modgovkz) June 9, 2023
امدادی سرگرمیوں کے دوران محکمہ جنگلات کے تین ملازمین سمیت گیارہ افراد کی لاشیں ملیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،آگ پھیلنے کی وجہ سے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔