اہم خبریں

برازیل کے نو منتخب صدر دا سلوا نے حلف اٹھا لیا

برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل کے بائیں بازو کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، دا سلونے 31اکتوبر کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی ،سلوا نے حلفیہ تقریب کے دوران برازیل کی نشاط نو کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ”وہ آئین کا تحفظ اور دفاع کریں گے اور اس پر عمل پیرا ہوں گے، وہ تمام تر برازیلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون کرنے، اتحادو یکجہتی، سالمیت اور خود مختاری کی راہ میں آگے بڑھیں گے۔ نو منتخب صدر نے ملکی معیشت کے تناظر میں اس چیز کا بھی عندیہ دیا ہے کہ 33ملین انسانوں کو فاقہ کشی اور ایک سو ملین کو مفلسی سے نجات دلائی جائیگی،سلوا نے بعد ازاں پلانالتو پیلس میں صدارتی نشان وصول کرنے کے بعد محل کے سامنے جمع تقریبا3 لاکھ حامیوں سے خطاب کیا، سلوا نے کہا، “فاقہ کشی کی واپسی برازیلی عوام کے خلاف سر زد کردہ سب سے بڑا جرم ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ملک میں لیبر مارکیٹ، سیاسی نمائندگی، صحت اور تعلیم آمدنی، جنسیت، نسل، ہر قسم کی عدم مساوات کا مقابلہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں