فلپائن(نیوز ڈیسک)فلپائن کے ‘فضائی ٹریفک انتظامی مرکز’ میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متعدد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازیں ملتوی ہو گئیں، فلپائن کے فضائی ٹریفک انتظامی مرکز میں بجلی کی ترسیل منقطع ہونے پر منیلا ایئر پورٹ پر تقریبا 300اندرونِ ملک اور انٹرنیشنل پروازیں ملتوی یا منسوخ کر دی گئیں یا پھر دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دی گئیں،پروازوں میں تبدیلی کی وجہ سے 65ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں،فضائی ٹریفک سسٹم کی دن بھر میں بحالی کے بعد دارالحکومت منیلا کے ‘نینوئے آکیو اینو’ہوائی اڈیسے پروازیں بحال ہو گئی ہیں،اس دوران حکام نے مسافروں کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے فضائی کمپنیوں سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے میں 3 دن لگ سکتے ہیں۔