اہم خبریں

روس اور چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کا برطانیہ سے نئے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روس اور چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کا برطانیہ سے نئے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے برطانیہ سے عالمی سطح پر ابھرنے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی برطانیہ کے ووزیراعظم رشی سونک سے خصوصی ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان روس، چین اور عالمی اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے برطانیہ کو دفاعی خریداری میں نامزد کرنے کیلئے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

متعلقہ خبریں