اہم خبریں

ایف آئی اے،این سی بی انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، ہائی پروفائل ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایف آئی اےاین سی بی انٹرپول پاکستان کی مشترکہ کارروائی ، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سرگودھا پولیس کو مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیاملزم امجد علی کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا۔ متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سرگودھا پولیس کے حوالے کر دیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

متعلقہ خبریں