دمشق(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کا دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میزائلوں سے حملہ ،2 شامی فوجی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے طبریہ جھیل کی طرف سے سے میزائلوں کے ذریعے دمشق کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے 2 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دمشق ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فضائی سروس معطل ہو گئی ہے ۔
